پاکستانی بحریہ کی گاڑیوں پر حملہ، دو کی موت

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-03-2021
گوادر پاکستانی بحریہ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے
گوادر پاکستانی بحریہ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے

 

 

اسلام آباد

پاکستان کے ساحلی ضلع گوادر کے گنج علاقے میں بحریہ کی گاڑیوں پر اچانک ہوئے حملے میں دو جوان مارے گئے اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ سنیچر کے روز پیش آیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت ہوا جب ایک نامعلوم شخص نے خود کار ہتھیاروں سے اندھادھند گولی باری شروع کردی۔ مرنے والوں میں ایک کی شناخت سیلر سہیل اور دوسرے کی نائی رضا کے طور پر کی گئی ہے۔

اس واقعہ کے فوراً بعد موقع پر سکیورٹی فورسز کے جوان پہنچ گئے اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دونوں جوانوں کی لاشیں ان کے آبائی مقامات پر بھیج دی گئی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے کراچی ریفر کیا گیا ہے۔

آسسٹینٹ کمشنر گوادر کیپٹن (ر) اطہر عباس نے کہا کہ جس علاقے میں حملہ ہوا تھا، اسے محاصرے میں لے کر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔