یوکرین، روس کے خلاف جنگ میں امریکی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے-بائیڈن

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 18-11-2024
 یوکرین، روس کے  خلاف جنگ میں امریکی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے-بائیڈن
یوکرین، روس کے خلاف جنگ میں امریکی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے-بائیڈن

 

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے یوکرین کو روس میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی ساختہ لانگ رینج میزائلوں کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

اس معاملے سے واقف ذرائع نے آپریشنل سکیورٹی خدشات کی وجہ سے تفصیلات ظاہر کیے بغیر کہا کہ یوکرین آنے والے دنوں میں پہلے طویل فاصلے تک حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ صدر بائیڈن کی جانب سے امریکی ساختہ میزائلوں کے استعمال کی اجازت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جو دو ماہ بعد نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کئی ماہ قبل امریکہ سے درخواست کی تھی کہ وہ یوکرین کی فوج کو اپنی سرحد سے دور روسی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دے۔ ایک امریکی اہلکار اور اس فیصلے سے واقف ایک ذریعے نے کہا کہ یہ تبدیلی بڑی حد تک روس کی جانب سے شمالی کوریا کے زمینی دستوں کی تعیناتی کے ردعمل میں ہوئی ہے، یہ ایک ایسی پیشرفت ہے جس نے واشنگٹن اور