امریکی صدارتی انتخابات: بائیڈن کی حمایت، کملا ہیرس کی امیدوار بننے کی راہ ہموار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 22-07-2024
 امریکی صدارتی انتخابات: بائیڈن کی حمایت، کملا ہیرس کی امیدوار بننے کی راہ ہموار
امریکی صدارتی انتخابات: بائیڈن کی حمایت، کملا ہیرس کی امیدوار بننے کی راہ ہموار

 

 واشنگٹن :امریکی صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی دستبرداری سے نائب صدر کملا ہیرس کی ڈیموکریٹس کا صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی جگہ کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار حمایت کردی -کملا ہیرس ڈیمو کریٹس کی صدارتی امیدوار بنیں تو امریکی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون صدارتی امیدوار ہوں گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ انتخابات کےلیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بقیہ مدت بطور صدر اپنے فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا۔ جو بائیڈن نے کہا کہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے بعد میں قوم سے بات کروں گا۔ میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔ واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن پر ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کےلیے شدید دباؤ تھا