امریکی صدر کی صحت پر چہ می گوئیاں

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-03-2021
صدر  بائیڈن صدارتی طیارے  کی سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے کئی بار لڑکھڑا گئے
صدر بائیڈن صدارتی طیارے کی سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے کئی بار لڑکھڑا گئے

 

 

واشنگٹن

جو بائیڈن امریکا کی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں ۔ عالمی سپر پاور کے صدر کی صحت پر ان کی عمر کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی طیارے ’’ایئرفورس ون‘‘ کی سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے کئی بار لڑکھڑا گئے۔ اٹھہتر برس کے بائیڈن اٹلانٹا جانے کے لیے طیارے میں سوار ہو رہے تھے۔ پہلی بار لڑکھڑا کر جو بائیڈن ریلنگ پکڑ کر سنبھلے، لیکن پھر دو مرتبہ اور لڑکھڑائے۔تیسری بار گھٹنوں کے بل گر پڑے۔ اٹھ کر سیلوٹ کرکے طیارے کے اندر چلے گئے۔

اسے واقعہ کے بعد امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے چہ می گوئیاں شروع ہو گئیں ہیں- اس کے بعد وائٹ ہاؤس نے وضاحت پیش کرتے ہوئے صدر بائیڈن کو سو فیصد فِٹ قرار دیا ہے ۔