اشرف غنی کا طیارہ کہاں گیا؟

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-08-2021
اشرف غنی کہاں ہیں
اشرف غنی کہاں ہیں

 

 

تاجکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فرار ہوجانے والے صدر اشرف غنی کا طیارہ تاجکستان نہیں آیا ہے۔

تاجک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دوشنبے کو اشرف غنی کے معاملے پر کوئی درخواست نہیں ملی۔ وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ اشرف غنی کا طیارہ نہ تاجک فضائی حدود میں آیا نہ تاجکستان میں اترا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ خونریزی سے بچنے کیلئے افغانستان چھوڑ ا ہے۔ گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ، اتوار کی صبح طالبان بغیر مزاحمت ہی کابل اور جلال آباد میں داخل ہوگئے۔