اے آئی سے کون سی نوکریاں محفوظ؟ بل گیٹس نے بتایا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2025
اے آئی سے کون سی نوکریاں محفوظ؟ بل گیٹس نے بتایا
اے آئی سے کون سی نوکریاں محفوظ؟ بل گیٹس نے بتایا

 

نئی دہلی: اے آئی کا دور ہے، آرٹفیشل انٹیلیجنس نے ہمارے سوچنے اور کام کرنے کے طریقے کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے۔ لوگ ڈیپ سیک، جیمینائی ، اوپن اے آئی ، کوپی لوٹ اور دیگر اے آئی چیٹ بوٹس کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں۔ انسان جو کام گھنٹوں میں کرتے ہیں، وہ آرتفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے منٹوں میں کر لیا جاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ آج کل اے آئی پر انحصار کرنے لگے ہیں۔

کمپنیاں اس کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ ٹیکنالوجی جتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے، لوگوں کو نوکری کے بحران کا سامنا ہونے لگا ہے۔ پروفیشنلز اس بات سے پریشان ہیں کہ کہیں AI کی وجہ سے ان کی نوکریاں نہ چھن جائیں۔ مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے پچھلے ماہ یہ کہا تھا کہ آرتفیشل انٹیلیجنس زیادہ تر شعبوں میں انسانوں کی جگہ لے لے گا۔ کیونکہ دنیا بھر میں آج اے آئی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ آنے والے وقت میں نوکریوں کا مستقبل کیسا ہوگا، اس کے بارے میں انہوں نے بتایا ہے۔

اے آئی سب سے پہلے کس کی نوکری چھینے گا؟ کئی ٹیک انڈسٹری کے ماہرین جیسے این ویڈیا کے جینسن ہواں،اوپن اے آئی کے سیم آلٹمین اور سیلزفورس کے سی ای او مارک بینیووف کا ماننا ہے کہ اے آئی کی دنیا میں کوڈرز بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں۔ سب سے پہلے ان کی نوکریاں جائیں گی۔ لیکن بل گیٹس کو ایسا نہیں لگتا۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ کام انسان ہی سب سے بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔ اس لیے کوڈنگ کی نوکری میں اے آئی کی بجائے انسانوں کی ہی اہمیت رہے گی۔اے آئی سے کون سی نوکریاں مکمل طور پر محفوظ رہیں گی؟

بل گیٹس نے یہ بھی بتایا کہ اور کون سے پروفیشنلز کی نوکری اے آئی کے اثرات سے مکمل طور پر محفوظ رہیں گی۔ کوڈرز کے علاوہ اور کون لوگ ہیں، جن کے کام کاج کی جگہ اے آئی نہیں لے پائے گا۔ بل گیٹس نے کہا کہ چاہے اے آئی کتنی بھی ترقی کر جائے، یہ بایولوجسٹ کی جگہ نہیں لے سکتا۔ تاہم بیماریوں کی تشخیص، ڈی این اے تجزیہ جیسے کاموں میں یہ ایک مفید ٹول کے طور پر کام کر سکتا ہے، کیونکہ اس میں سائنسی دریافتوں کے لیے تخلیقی صلاحیت کی کمی ہے۔

اسی طرح یہ انرجی ایکسپرٹس کی جگہ بھی نہیں لے سکے گا، کیونکہ یہ شعبہ ابھی تک مکمل طور پر خودکار ہونے کے لیے بہت پیچیدہ ہے۔ یاد رہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اے آئی کی طاقت بڑھتی جا رہی ہے۔ کئی ماہرین کا ماننا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے انسانوں کی نوکریوں پر سب سے زیادہ اثر پڑے گا۔ کئی شعبوں میں کام کاج کو لے کر یہ انسانوں سے بھی آگے نکل جائے گا، جس کی وجہ سے نوکریوں کے جانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔