عبدالفضل کی سول سروس میں کامیابی پر مرکزمیں والہانہ خیر مقدم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2024
عبدالفضل کی سول سروس میں کامیابی پر مرکزمیں والہانہ خیر مقدم
عبدالفضل کی سول سروس میں کامیابی پر مرکزمیں والہانہ خیر مقدم

 

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)

سول سروس ایگزام کے کامیاب امیدواروں کی فہرست میں ریاست کیرالاکے مالاپورم ضلع سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور مرکز کے سابق طالب علم مسٹر عبدالفضل نے507واں رینک حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔کامیابی کی خبر ملتے ہی گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد سے ملاقات اور دعائیہ کلمات کے لئے مسٹر عبدالفضل کی کالی کٹ جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ آمد ہوئی۔
جہاں راکین جامعہ نے گل پوشی اور شیخ ابوبکر احمد نے تشجیعی ایوارڈ پیش کرکے والہانہ خیر مقدم کیا۔اس موقع پر اراکین جامعہ میں زبردست خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ان کی کامیابی پر شیخ نے مبارکباد پیش کیا
۔مرکز میڈیا ڈائیریکٹور کے مطابق سول سرورس میں 507واں مقام حاصل کرنے والے مسٹر عبدالفضل مرکز کے پونورمیں واقع مرکز گارڈن کالج آف اسلامک سائنس کے سابق طالب عالم ہیں۔ جنہوں نے ہائر سکنڈری اور گریجویشن کی تعلیم مرکز ایکسلنسی سینٹر سے مکمل کی۔ دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں تاریخ میں ماسٹر ڈگری کرنے کے بعدتریوندرم پورم میں آئی لرن،آئی اے ایس اکیڈمی میں بطور معلم خدمت انجام دیتے رہے۔اس موقع پر فضل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا سہر ا مرکز گارڈن کالج آف اسلامک سائنس کی تعلیم کا قرار دیا۔جہاں اچھی تربیت اور مثبت رہنمائی وتعاون کے بعد یہ مقام حاصل ہوا ہے۔اپنی کامیابی پر فضل نے اپنے تمام اساتذہ کے شکریہ ادا کیا اور ملک وملت کے تئیں اچھی خدمات کے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔