نئی دہلی: لداخ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ایروناٹیکل انجینئر عقیل احمد سرحدی علاقے کے پہلے شخص بن گئے ہیں جنہیں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن میں ایئر سیفٹی آفیسر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
عقیل نے2023 کے لیے ایئر سیفٹی افسران کے انتخاب کے لیے یونین پبلک سروسز کمیشن کے قومی امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ لوگ سوشل میڈیا پر عقیل کو مبارکباد دے رہے ہیں، اتنی کم عمر میں ان کی کامیابی کو سراہ رہے ہیں اور اسے رکاوٹوں کو توڑنے والا واقعہ قرار دے رہے ہیں۔
HCEC @drajaffer congratulated to Mohd Akeel from Sankoo Thangdumbdur on becoming Ladakh’s first Air Safety Officer in the DGCA Ministry of Civil Aviation. HCEC wished him all the best for the new role.@DIPR_Kargil @Info_Ladakh @ddnewsladakh @airnewskargil @LadakhTv https://t.co/aoZBPbWonG
— LAHDC Kargil (@LAHDC_Kgl) May 8, 2024
عقیل اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے سب سے کم عمر افراد میں سے ایک ہیں۔ ان کا تعلق گاؤں سنکو تھنگڈمبڈور سے ہے جو کہ لداخ کے مرکزی علاقے میں کرگل شہر سے 42 کلومیٹر دور واقع ہے۔