علی گڑھ: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سابق طالبہ ڈاکٹر فاریہ حسن نے لندن اسکول آف ہائیجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن میں ماسٹر آف پبلک ہیلتھ کی تعلیم کے لیے کامن ویلتھ شیئرڈ اسکالرشپ حاصل کی ہے۔
وہ فی الحال فورٹس اسپتال میں سینئر کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر فاریہ حسن نے 2013 میں جے این ایم سی سے ایم بی بی ایس مکمل کیا اور 2017 میں مولانا آزاد میڈیکل کالج،دہلی سے ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی۔