اے ایم یو :اسکیٹنگ کلب کے کپتان شاہ زیب خان ورلڈ اسکیٹس گیمز کے لیے منتخب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-09-2024
اے ایم یو :اسکیٹنگ کلب کے کپتان شاہ زیب خان ورلڈ اسکیٹس گیمز کے لیے منتخب
اے ایم یو :اسکیٹنگ کلب کے کپتان شاہ زیب خان ورلڈ اسکیٹس گیمز کے لیے منتخب

 

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسکیٹنگ کلب کے کپتان اور بی ٹیک، سالِ سوم کے طالب علم شاہ زیب خان کو ورلڈ اسکیٹس گیمز 2024 میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو ستمبر میں ہی اٹلی میں منعقد ہوں گے۔

یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر سید امجد علی رضوی اور اسکیٹنگ کلب کے صدر پروفیسر مظہر عباس نے شاہ زیب خان کو اس حصولیابی کے لئے مبارکباد پیش کی۔ پروفیسر رضوی نے کہا کہ رواں ماہ اٹلی میں منعقد ہونے والا مذکورہ مقابلہ انہیں بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔ سابق اسکیٹنگ کوچ مسٹر علی اکبر نے ان کی ٹریننگ میں اہم کردار ادا کیا ہے