علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ نباتیات اور شعبہ ارضیات کے طلباء نے سی ایس آئی آر-یوجی سی قومی اہلیتی امتحان (نیٹ) اور جونیئر ریسرچ فیلوشپ (جے آر ایف) امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
شعبہ نباتیات سے تعلق رکھنے والے 8 کامیاب امیدواروں میں نازش اختر (جے آر ایف-48)، ثناء (جے آر ایف-108)، صدف سیفی (جے آر ایف-175)، نورین بھٹی (جے آر ایف-131)، محمد سوبان علی (جے آر ایف-195)، صدیقہ جاوید (نیٹ-33)، محمد سہیل اشرف (نیٹ-49) اور عبداللہ (نیٹ-77) شامل ہیں۔
اسی طرح شعبہ ارضیات کے 10 طلباء سی ایس آئی آر-یوجی سی جے آر ایف/نیٹ امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
جے آر ایف کوالیفائی کرنے والے طلبا میں معین خان (8)، ظل الرحمان (12)، ایم شیباز خان (18)، غلام ربانی (36)، علی حبیب علوی (46)، فراز احمد (61) اور محبہ (79) شامل ہیں، جب کہ نیٹ کوالیفائی کرنے والے طلباء کے نام ہیں سید عاقب شمشاد (47)، محمد مونس ملک (100) اور تحریر ایاز (108)۔
شعبہ نباتیات کے سربراہ پروفیسر ایم بدرالزماں صدیقی اور شعبہ ارضیات کے سربراہ پروفیسر کنور فراہیم خاں نے کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی ان کی محنت و لگن اور اساتذہ کی خاطر خواہ رہنمائی کا ثبوت ہے۔