جامعہ ملیہ: فاطمہ رضوی ریلائنس فاؤنڈیشن پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-08-2024
 جامعہ ملیہ: فاطمہ رضوی ریلائنس فاؤنڈیشن پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ
جامعہ ملیہ: فاطمہ رضوی ریلائنس فاؤنڈیشن پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ

 

نئی دہلی : ملٹی ڈسپلنری سینٹر فار ایڈوانسڈ رسرچ اینڈ اسٹڈیز ایم سی اے آر ایس جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایم ایس سی ویرولوجی کی سال اول کی طالبہ فاطمہ رضوی کو ریلائس فاؤنڈیشن اسکالر شپ ملی ہے۔ اس اسکالرشپ کے تحت انھیں چھے لاکھ روپے ملیں گے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن نے انھیں ملک گیر پیمانے پر سخت انتخابی عمل کے ذریعے منتخب کیا ہے اور ان کی علمی حصولیابیوں قائدانہ صلاحیت اور ان میں آگے چل کر اپنے اختصاص کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انتخاب کے لیے بنائے گئے پینل کے ماہرین ایکسیلینس کے تئیں ان کے رویے ترقی کی ذہنیت، قائدانہ صلاحیت برادری کے تئیں ان کے عہد ، یکجتی اور ان کے بمت وحوصلے سے کافی متاثر تھے۔

محترمہ رضوی نے ایم سی اے آرایس کے فیکلٹی اراکین ڈاکٹر جاوید ا قبال ڈاکٹر تنویر احمد ، ڈاکٹر موہن جوشی ، ڈاکٹر سوم لتا ، ڈاکٹر جیوتی شنکر رائے چودھری ، ڈاکٹر امت شرما اور ڈاکٹر اروموگم مدھو مالار کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈاکٹر موبن جوشی کی اہم اور بیش قیمت نگرانی و سرپرستی اور مفید و کارآرمد مشوروں کے تئیں اپنے جذبہ امتنان کا اظہار کیا۔
انھوں نے ایم سی اے آر ایس کے اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر محمد حسین اور موقع تعاون اور حوصلہ افزائی کے لیے جامعہ انتظامیہ کا خاص طور پر شکریہ ادکیا۔