کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
سعودی عرب کے القسیم بریدہ مستقبل یونیورسٹی میں چھٹی کے موقع پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی میڈیکل کانفرنس میں مرکز یونانی میڈیکل کالج کے طالب علم ڈاکٹر سہیل نورانی شرکت کر رہے ہیں۔ڈاکٹر سہیل نورنی سعودی عرب کے گونرڈاکٹر فیصل بن مشعل بن مسعود بن عبدالعزیزکی دعوت پر گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد کے نمائندہ کے طور پر کانفرنس میں شریک ہورہے ہیں
۔یہ کانفرنس المستقبل یونیورسٹی،ملک عبدالعزیز یونیورسٹی،سپریم کونسل فا عرب،افریقن اکنامی اور یوسف عبدالطیف جمیل چیئر فار پروفیٹک میڈیسین کے شتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔جس میں مختلف ممالک کے مندوبین اور یونیورسٹیز کے افسران اپنا مقالہ پیش کرینگے۔ڈاکٹر سہیل نورانی جوکہ مرکز یونانی میڈیکل کالج کے طالب علم ہیں ویناکودعبداللہ ثقافی اور جمیلہ کے فرزند ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی میڈیکل کی تعلیم مرکز یونانی میڈیکل کالج سے مکمل کی ہے۔