پیرزادہ تجمل : کشمیر کا واحد بیلی ڈانسر- ایک انقلابی، ایک روایت شکن نوجوان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2024
پیرزادہ تجمل : کشمیر کا واحد بیلی ڈانسر-  ایک انقلابی، ایک روایت شکن نوجوان
پیرزادہ تجمل : کشمیر کا واحد بیلی ڈانسر- ایک انقلابی، ایک روایت شکن نوجوان

 

نذیر گنائی / سری نگر

 کشمیر سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ پیرزادہ تجمل ایک روایت شکن نوجوان ہیں، جنہوں نے معاشرے کے نظریے اور خیالات کو نظر انداز کرتے ہوئے وہ فن اپنایا، جسے اکثریت پسند نہیں کرتی تھی زبردست جدوجہد اذیت رسانی اور سخت حالات کا سامنا کرنے کے باوجودہ آج یہ نوجوان کشمیر کا واحد بیلی ڈانسر ہے ، ہوا اور لہروں کے خلاف زندگی گزارنے والے تجمل کی کہانی ہر کسی کے لیے ایک سبق ہے ، ایک پیغام ہے، ایک مثال ہے-

پہلے  مرد بیلی ڈانسر  کی  حیثیت سے کسی نے نہ ہمت افزائی کی اور نہ ہی پسند کیا ہے ، حد تو یہ تھی کہ ایسے طبقے نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی تک دی ، مگر  ہراساں کیے جانے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود اس نے  اپنے شوق کو نہیں چھوڑا۔دراصل تجمل 2017 میں اس وقت روشنی میں آئے تھے، جب کالج کے ایک پروگرام میں ان کی کارکردگی کا ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہوا۔ اس کا رقص کا کیریئر شروع ہوا: انہوں نے اکیڈمی میں پڑھانا شروع کیا ،  یہاں تک کہ بیرون ملک پرفارم کیا۔

پیر زادہ تجمل 
لیکن جو وہ پسند کرتاہے اسے جاری رکھنا آسان نہیں تھا۔
تجمل نے بتایا کہ اسے اس کے والد نے گھر میں مارا پیٹا، باہر زبانی طور پر اس کی پسند کی وجہ سے بدسلوکی کی گئی، گالیاں دی گئیں اور برے برے ناموں سے پکارا گیا۔وہ کہتے ہیں کہ جب مجھے کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، اس وقت مجھے بہت عجیب اور برا لگا اور میں رو یا بھی ، مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیا میں اپنے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ سکتا ہوں-
اس کہانی کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ تجمل اس لڑکی کےخواب کو زندہ رکھے ہوئے ہے جس سے اس نے پیار کیا اور کھو دیا۔ جس کا نام سیرت تھا جو اب اس دنیا میں نہیں وہ بھی پہلی ڈانسر تھیں - اس کے گھر والوں نے ہراساں کیا، جو اس کے بیلی ڈانس کرنے کے خلاف تھے۔ ایک موقع پراس کے لیے ہراساں کرنا بہت زیادہ ہو گیا اور اس نے خودکشی کر لی۔اس نے مجھ سے وعدہ کیا کہ میں اس کے خواب کو پورا کروں گااور میں اسے جاری رکھوں گا، میں روک نہیں سکتا۔ اس کے دوست بھی ساتھ نہیں رہے لوگ اس کے پیچھے باتیں کرنے لگے اس کو مذاق کا نشانہ بنانے لگے مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا -تجمل ایک معروف اسٹیج پرفارمر بننے کی خواہش رکھتا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ ایک وقت ایسا آیا جب اس کے گھروالوں نے بھی بالآخر قبول کر لیا جو وہ کرنا چاہتا تھا۔میرے ساتھی فنکاروں نے میری بہت مدد کی ہے اور وہ میرے خاندان کو بھی میرے رقص کے شوق کو سمجھاتے ہیں۔
سری نگر میں آواز وائس کے ساتھ  پیرزادہ تجمل کی خاص بات چیت