ولی رحمانی کا کلام لرننگ سینٹر کے قیام اور 50کروڑ روپئے کی اسکالر شپ کا اعلان

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-10-2024
ولی رحمانی کا کلام لرننگ سینٹر کے قیام اور 50کروڑ روپئے کی اسکالر شپ کا اعلان
ولی رحمانی کا کلام لرننگ سینٹر کے قیام اور 50کروڑ روپئے کی اسکالر شپ کا اعلان

 

منصور الدین فریدی ۔نئی دہلی 

   نیٹ کی کوچنگ:۔ 2500 روپے سالانہ

آئی ٹی کی کوچنگ:  3 ہزار روپے  سالانہ

جامعہ امیر اسلامیہ۔ اے ایم یو  انٹرنس:  300 روپے

یہ ہے ایک بڑا تحفہ ۔۔ملک کے مسلم بچوں کی اعلی تعلیم کی راہوں کو آسان  بنانے کا مشن ،جس کا اعلان ایک ایسے نوجوان نے کیا ہے جسے ملک ولی رحمانی کے نام سے جانتا ہے،ایک  ممتاز سماجی شخصیت اور ماہر تعلیم ولی رحمانی اب سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کے یوم پیدائش پر ۔۔۔۔ کلام لرننگ سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ جو کہ ملک کے مسلمان بچوں کے لیے ابتک کی سب سے بڑی اسکالر شپ کا ذریعہ بنے گا ۔جس کے تحت پانچویں سے بارہویں کے طلباء کے لیے50 کروڑ روپئے کی اسکالرشپ مہیا کی جائیں گی ۔ آپ کو بتا دیں کہ 29 سالہ جس نوجوان ایک ہفتے میں دس کروڑ روپے اکٹھا کر کے مغربی بنگال میں ایک سال میں مکمل اسکول رواں دواں کردیا تھا ۔ جس نے انہیں راتوں رات سرخیوں میں لا دیا تھا ۔ اب ولی رحمانی کا ایک اور بڑا اعلان سب کو دنگ کرگیا۔ در اصل کلام صاحب کے یوم پیدائش کے موقع پر ولی رحمانی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔جس میں انہوں نے ہزاروں کلام پیدا کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اس اسکالر شپ کا اعلا ن کیا ۔ویڈیو میں ولی رحمانی نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو سال کی سب سے بڑی خوشخبری دینے کے لیے حاضر ہوا ہوں ۔۔۔۔ مگر سب سے پہلے انہوں نے میزائیل مین کلام صاحب اور ہندوستانی مسلمانوں کے بارے میں بات کی ۔

اس ویڈیو میں ولی رحمانی کہتے ہیں کہ ہم نے ایسے ٹیچرز کو متحد کیا ہے جو ابتک مختلف نامور کوچنگ سینٹرز سے وابستہ تھے،جنہوں نے لاکھوں بچوں کو پڑھایا اور ہزاروں بچوں کو نیشنل میڈیکل کالج اور ائی ٹیز میں بھیجا اور بہترین نتائج دئیے ان مسلم ٹیچرز نے اس بات کو محسوس کیا کہ ملک کے 21 پرسنٹ مسلمان آئی ٹی میں دو پرسنٹ بھی نہیں اور نیشنل میڈیکل کالج میں ہماری تعداد بہت کم ہے اس لیے سارے مسلمان ٹیچرز ایک پلیٹ فارم پر گؑئے ہیں ۔ ا کر انہی عہد کیا کہ کلام لرننگ سینٹر کے ذریعے ملک بھر کے بچوں کو ائی ٹیز میں نیشنل کالجز نیشنل میڈیکل کالجز میں پہنچا کر عبدالکلام جیسے لیڈرز بنائیں گے ۔

ولی رحمانی نے کہا کہ کلام لوڈنگ سینٹر اپنے اس وژن کو کامیاب بنانے کے لیے ملک کے مسلمان بچوں کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اسکالرشپ ۔ انہوں نے اس کا حقدار بننے کے لیے تین باتیں بتائیں کہ اسکالرشپ ٹیسٹ کون دے سکتا ہے۔دے اسکالرشپ ٹیسٹ کلاس سکس لے کر کلاس 12 کے بچے لے سکتے ہیں، دوسری بات اگر اپ اسکالرشپ پریس کو کوالیفائی کرتے ہیں تو آپ کو کیا ملے گا اپ جان کر حیران ہو جائیں گے کہ آپ اس اسکالر شپ ٹیسٹ کو کوالیفائی کرتے ہیں تو اپ نیٹ کی کوچنگ صرف سالانہ 2500 روپے میں لے سکتے ہیں،آئی ٹی کی کوچنگ صرف 3 ہزار روپے دے کر لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کورسز کلاسک کی جائیں گی ،جامعہ امیر اسلامیہ اور اے ایم یو کے انٹرنس کی تیاری اپ صرف 300 روپے میں کر سکتے ہیں

 کیسے بنیں حقدار

ولی رحمانی نے آخر میں کہا کہ  آخری بات یہ کلام لرننگ سینٹر کے اس اسکالرشپ ٹیسٹ میں بیٹھنے کے لیے اپ کو کیا کرنا ہوگا ۔۔آپ کلام لرننگ سینٹر کی ویب سائٹ پہ جائیں یا کلام لرننگ سینٹر کے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں۔خود کو  رجسٹر کریں کہ اپ کس کلاس میں ہیں ،آپ کس کورس کے لیے اسکالرشپ ٹیسٹ دینا چاہتے ہیں، اگر اپ خود دشواری آ رہی ہے، ہیلپ لائن نمبر پہ اپ کال کر کے آسانی سے اپنے آپ کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔ایک آخری بات اپ سبھی سے جن لوگوں تک میری یہ ویڈیو پہنچی ہے کہ آپ اپنی یہ ذمہ داری سمجھیں کہ اپ اس ویڈیو کو ملک کے ہر مسلمان بچے کے پیرنٹس تک پہنچا دیں اور بچوں تک پہنچا دیں تاکہ کوئی بھی بچہ اس عظیم اسکالرشپ ٹیسٹ سے محروم نہ رہ جائے 

دلچسپ بات یہ ہے کہ سابقہ ویڈیو کی طرح اس میں ولی رحمانی نے قوم کے نام نہاد قائدین پر سوال اٹھائے تھے کہ اگر ایک نوجوان ایک اسکول سال بھر میں تعمیر کرسکتا ہے تو وہ کیوں نہیں اس بار ولی رحمانی نے بغیر کوئی سوال اٹھائے ہی بڑے بڑے قائدین کو شر مندہ کردیا ہے